قومی

ایف ڈی اے کاغیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور اپریشن جاری،

فیصل آباد(94 نیوز) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایت پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں ناجائز قابضین اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور اپریشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مدینہ ٹاؤن میں سرکاری جگہ کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی تعمیرات کی پاداش میں دو پلاٹس کو سربہمر اور ٹاور والی جگہ کی تعمیرات کو مسمار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ آفیسر امتیاز علی گورایہ کی سربراہی میں بلڈنگ انسپکٹرز رضوان چیمہ، ثناء اللہ و دیگر سٹاف پر مشتمل ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے انسپکشن کے دوران مدینہ ٹاؤن میں پلاٹ نمبر P-Y-2 کے رقبہ پر غیر قانونی تعمیرات اور ناجائز استعمال کرتے ہوئے پایا جس پر پلاٹس کو سربہمر اور ٹاور والی جگہ کی تعمیرات کو مسمار کردیا جبکہ قصوروار کو محکمہ کی طرف سے نوٹس جاری کردیا گیاہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close