قومی

ایف ڈی اے سٹی میں مساجد کی تعمیر کے اقدامات کئے جارہے ہیں، ڈی جی

فیصل آباد(94 نیوز) ایف ڈی اے سٹی کے مختلف بلاکس میں مساجد کی تعمیر کے لئے اقدامات میں پیشرفت کی جارہی ہے تاکہ دیگر بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ عبادت گاہوں کے قیام کے منصوبوں کو بھی پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ نے مختلف بلاکس میں مساجد کے لئے مختص جگہوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔

سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے عہدیداران شفیق میاں داد،شہزاد اسلم،شیخ عرفان،اسلم ڈیڈی بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر ایف ڈی اے سٹی سہیل مقصود پنوں،ڈپٹی ڈائریکٹر یاسر چٹھہ ودیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے ایف ون بلاک میں مختص ڈیڑھ کینال جگہ پر مسجد کی تعمیر کی پیشکش کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے گھر کی تعمیر بہت بڑی سعادت اور قرب الہی کا ذریعہ ہے جس میں اللہ کی خوشنودی اور رضا کے لئے حصہ لینے والے افراد بہت بڑااجر وثواب کما رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مساجد کے لئے فراہم کی جانے والی جگہ کی مینجمنٹ اورمانیٹرنگ ایف ڈی اے کے پاس رہے گی جبکہ اسکی دیکھ بھال کی ذمہ داری مسجدکی انتظامیہ ہوگی۔ایف ون بلاک میں مسجد کے پلاٹ کی نشاندہی اورمسجد کی تعمیر کے ارادہ اور اسکی تکمیل میں کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے عہدیداران سے ملاقات کی اور مسجد کی تعمیر سمیت ان کے تعاون سے ایف ڈی اے سٹی میں ہسپتال کے قیام کے منصوبے کی تجویز بھی زیر بحث آئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button