قومی

ایف ڈی اےسےمتعلق شہریوں کی شکایات کے ازالہ میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے, ڈائریکٹر جنرل

فیصل آباد(94 نیوز) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ نے ہدایت کی ہے کہ وزیر اعظم پاکستان سٹیزن پورٹل پر ایف ڈی اے سے متعلق موصول ہونے والی شہریوں کی شکایات کے ازالہ میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے اس سلسلے میں مسئلہ / شکایات کے حل کے حوالے سے شکایت کنندہ کے اطمینان کا معیار عمدگی سے ہمکنار ہونا چاہیے تاکہ محکمانہ سروسز کی فراہمی میں عوامی اعتماد برقراررہے۔انہوں نے یہ بات ایک اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان سٹیزن پورٹل پر ایف ڈی اے کے بارے میں موصول ہونے والی شہریون کی شکایات کی نوعیت اور ان کے ازالہ کے سلسلے میں محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں مختلف شعبوں کے ڈائریکٹرز جنید حسن منج،اسماء محسن،آصف نیازی، حسن ظہیر،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن یاسر اعجاز چٹھہ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ترقیاتی و انتظامی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ شہریوں کی شکایات دور کرنے پر بھی توجہ مرکوز ہونی چاہیے اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر بہترین کارکردگی سامنے آنی چاہیے۔انہون نے کہا کہ کسی بھی شکایت پر متعلقہ شعبے کی طرف سے فوری ردعمل کا مظاہرہ کیا جائے اور مسئلے کو اطمینان بخش طریقے سے حل کرنے کے لیے زبانی جمع خرچ یا محض کاغذی کارروائی سے گریز کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ سٹیزن پورٹل کے امور کے بارے میں قائم کردہ سیل کی طرف سے ذمہ دارانہ فرائض انجام دیئے جائیں اور موصول ہونے والی شکایات کو بلا تا خیر دور کرنے کے لئے متعقہ افسران انتہائی سنجیدگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے تاکید کی کہ شکایت کنندہ سے براہ راست رابطہ کرکے محکمانہ کارروائی سے آگاہ کریں اور کسی قانونی و انتظامی پیچیدگی کی صورت میں مؤثر انداز میں جامع حکمت عملی اختیار کی جائے۔ڈائریکٹر جنرل نے تاکید کی کہ پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے موصولہ شکایت کے ازالہ کے بارے میں انہیں تعمیلی رپورٹ سے باقاعدگی سے آگاہ رکھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button