National

FDA Staff Union Distributes Bicycle Gifts to Class IV Employees

Faisalabad(94 news) ایف ڈی اے سٹاف یونین کی طرف سے درجہ چہارم کے ملازمین میں بائیسائیکلزکے تحائف تقسیم کئے گئے ہیں۔اس سلسلے میں قرعہ اندازی کے ذریعے پانچ خوش نصیب ملازمین کاانتخاب کیا ہے جن میں بیلدار عمران، چوکیدار عدنان، بیلدار نصیر، بیلدار اکرم اور نائب قاصد رانا قمر شامل ہیں۔ قرعہ اندازی اورسائیکلز تقسیم کی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈ ی اے محمد سہیل خواجہ، چیئرمین ایف ڈی اے چوہدری لطیف نذر، ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل عامر عزیز اور ممبر گورننگ باڈی چوہدری جاوید شریف نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر صدر یونین حاجی عبد الرشید،نائب صدر روہی قمر سندھو، جنرل سیکرٹری منیب احمد ودیگر عہدیداران موجود تھے۔

ڈائریکٹرجنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ اور چیئرمین ایف ڈی اے چوہدری لطیف نذر نے قرعہ اندازی کے ذریعے بائیسائیکلز کے تحائف حاصل کرنیوالوں کو مبارکباد دی اور کہاکہ سٹاف کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں انہیں خوشگوار ماحول اور آسودگی سے سرکاری فرائض انجام دینے کے بھرپور مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے ایف ڈی اے سٹاف یونین کے عہدیداروں کے فلاحی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ ان کے تعاون و اشتراک سے ملازمین کے محکمانہ مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ادارہ کی ترقی و استحکام اور کارکر دگی کے معیار میں مزید اضافہ کیلئے سٹاف کی محنت گرانقدر اہمیت کی حامل ہے اس ضمن فرض شناس اور دیانتدار ملازمین کی بھر پور حوصلہ افزائی جاری رکھی جائیگی۔ انہوں نے سٹاف سے کہاکہ وہ ادارہ کی ساکھ کو مضبوط بنانے کیلئے اپنے فرائض شفاف انداز میں ادا کریں اس سلسلے میں انہیں ہر ممکن انتظامی سہولیات فراہم کی جائینگی۔ چیئرمین یونین اسلم گجر، صدر سٹاف یونین حاجی عبد الرشید نے کہاکہ سٹاف کی بھلائی کیلئے ہمیشہ کوشاں ہیں اس ضمن میں افسران کا تعاون قابل ستائش ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button