قومی

عوامی شکایات 3 روز میں حل کی جائیں، ایم ڈی واسا

فیصل آباد(94 نیوز) مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے مختلف پورٹلز پر درج شدہ شکایات کو 3 روز میں حل کرنے کی ہدایت کردی جبکہ واضح کیا کہ ڈسپوزل اسٹیشنز کے سکریننگ چیمبرز کی صفائی اور آپریشنز مشینری کی فوری مرمت بھی لازمی کرائی جائے۔ اس ضمن میں ایم ڈی واسا کی زیر صدارت ایک خصوصی ہوا جس میں ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر سروسز عثمان ضیا، ڈائریکٹر آئی اینڈ سی عمر افتخار، ڈائریکٹر آپریشنز عثمان لطیف، فاروق نجیب، ڈائریکٹر ڈرینج ابوبکر اعجاز، ڈپٹی ڈائریکٹر سی آر سی محمد امین ڈوگر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ایم ڈی واسا نے مختلف پورٹلز پر درج کروائی گئی سیوریج شکایات اور ان کے حل بارے لائحہ عمل طے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مختلف پورٹلز پر شکایات کا ازالہ تین دن میں یقینی بنایا جائے، جس علاقہ میں ڈی سلٹنگ اور صفائی مہم کی جائے وہاں پر بینزر آویزاں کئے جائیں جس میں عوام کو گٹروں میں سالڈ ویسٹ شامل نہ کرنے کی تاکید اور محکمہ واسا کے ماہانہ بلز کی ادائیگی بھی یقینی بنانے کی اپیل کی جائے۔ ایم ڈی واسا نے سیوریج مسائل کے حل کے لئے استعمال ہونے والی مشینری کو فوری طور پر مرمت کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ڈسپوزل اسٹیشنز کے سکریننگ چیمبرز کی صفائی کو بھی لازمی قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشنز افسران اور سٹاف صارفین کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں جس کے بعد اس کا فیڈبیک لازمی حاصل کریں تاکہ عوام کا اعتماد محکمہ پر مکمل بحال رہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button