قومی

آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول، 6 نام شامل

اسلام آباد (94 نیوز) وزیراعظم ہاؤس کو وزارت دفاع کی طرف سے نئے آرمی چیف کے لیے ناموں کی سمری موصول ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے والی سمری میں 6 سینیئر ترین افسران کے نام شامل ہیں۔

 ذرائع نے بتایا کہ سمری میں سب سے پہلا نام لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا ہے جبکہ دوسرا لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کا نام شامل ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button