قومی

عمران خان کا بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان، بھارت نے اپنی فتح قرار دے دیا

بھارتی میڈیا کا عمران خان کے اس فیصلےکا خیر مقدم کرنے کی بجائے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ

نئی دہلی (94نیوز)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آج وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کی زیر حراست بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان کیا ۔ ایک طرف جہاں پاکستان نے بھارتی قیدی کو رہا کرنے کا حکم دے کر مہذب ملک ہونے کا تاثر دیا وہیں دوسری جانب بھارتی وزیراعظم عمران خان کے اس اعلان کو اپنی فتح قرار دے کر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

بھارتی ٹی وی چینلز پر چلائی جانے والی رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ چونکہ بھارت نے پاکستان سے پُر زور مطالبہ کیا تھا اسی لیے پاکستان بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے پر مجبور ہو گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے  پاکستان  کے اس جذبہ خیر سگالی کے تحت کیے گئے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور اس پر پراپیگنڈہ کرنے پر بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ پاکستان نے مہذب ملک ہونے کا ثبوت دیا۔

پہلے بھارتی پائلٹ کے ساتھ پاکستان میں حسن سلوک کیا گیا اور اب پاکستان نے بغیر کسی شرط کے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے جو بلا شبہ امن کی جانب پاکستان کی ایک اور کوشش ہے۔  بھارت کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور پاکستان کی امن کی خواہش اور جذبہ خیر سگالی کو پاکستان کی کمزوری سمجھنے کی غلطی نہیں کرنی چاہئیے۔

مودی سرکار کو چاہئیے کہ پاکستان کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرے نہ کہ بے شرمی کی انتہا کرتے ہوئے اسے اپنی فتح قرار دے کر سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button