کھیل
ایشین گیمز کے لیے عاقل شاہ پاکستان کے چیف ڈی مشن مقرر


لاہور(تعلیم ٹی وی آن لائن)ایشین گیمز کے لیے عاقل شاہ کوپاکستان کا چیف ڈی مشن جبکہ عارف ابراہیم اور احمرملک کو پاکستانی قافلے کے ڈپٹی چیف ڈی مشن مقررکر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایشین گیمزکے لئے پاکستان کادستہ359کھلاڑیوں اورآفیشلزپرمشتمل ہوگااور ایشین گیمزمیں پاکستانی کھلاڑی35 ایونٹس میں حصہ لیں گے جبکہ 24پاکستانی ٹیموں کے اخراجات سپورٹس بورڈبرداشت کررہاہے۔اس کے لئے سپورٹس بورڈنے ایشین گیمز کے لیے عاقل شاہ کوپاکستان کا چیف ڈی مشن جبکہ عارف ابراہیم اور احمرملک کو پاکستانی قافلے کے ڈپٹی چیف ڈی مشن مقررکر دیا ہے۔



