قومی

مجھے تو اندازہ ہی نہیں تھا کہ میری حکومت اتنی قابل ہے، عمران خان

نارووال (94 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا آج افتتاح کردیا، عمران خان نے راہداری منصوبہ مکمل ہونے پر عملے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے تو اندازہ ہی نہیں تھا کہ میری حکومت اتنی قابل ہے، اس کا مطلب ہے کہ ہم اور کام بھی کرسکتے ہیں،وہ راہداری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

عمران خان نے کہا کہ سب سے پہلے سکھ برادری کو بابا گرونانک کے 550 سال کی سالگرہ کی مبارک دیتاہوں ، آپ کو خوش آمدیدکہتاہوں ، خاص طور پر آپ کو مبارک دینے کے بعد جو ہماری حکومت جس میں ایف ڈبلیو او سب سے آگے تھی ،ساری وزارتیں جنہوں نے دس مہینے میں یہ سارا کمپلیکس بنایا سڑک اور پل بنایا، میں خراج تحسین پیش کرتاہوں ، مجھے تو اندازہ نہیں تھا کہ میری حکومت اتنی ایفی شینٹ (قابل )ہے۔

انہوں نے ہنستے ہوئے کہاکہ اس کا مطلب ہے کہ ہم اور کام بھی کرسکتے ہیں،جس طرح کی آپ نے محنت کی دن رات آپ نے لگایا اور نہایت خوبصورت کمپلیکس تیار کیا ، مبارکباد اور خراج تحسین نہیں بلکہ دل سے آپ کو دعائیں کہ اتنے لوگوں کو خوشیاں دیں ۔انہوں نے کہاکہ مجھے سکھ کمیونٹی کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے جس طرح نوجوت سدھو نے دل سے آج شعر وشاعری کی ، دل میں اللہ بستا ہے ، جب کسی کو خوشی دیتے ہیں تو اللہ کو خوش کرتے ہیں ، جو بھی اللہ کے پیغمبر اس دنیا میں آئے وہ صرف دو پیغام لے کر آئے ، ایک انسانیت کا اور دوسرا انصاف کا ، یہ دو چیزیں انسانی معاشر ے کو جانوروں کے معاشرے سے فرق کرتی ہیں ، انصاف نہیں ہوتا ، جس کی لاٹھی اس کی بھینس ، جو بھی پیغمبر آئے انہوں نے انصاف اور انسانیت کی بات کی ہے ، گرونانک دیو جی بھی انسانوں کو اکھٹا کرنے کی بات کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button