قومیکامرس

حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرا دیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ

اسلام آباد (94 نیوز) ‏پی ٹی آئی حکومت نے ایک بار پھر عوام پرپٹرول بم گرا دیا اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کردیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے  کی سفارش کی تھی جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔ حکومت نے  اوگرا کی سفارش پر  پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے اضافہ کردیا ہے جبکہ  ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 21 روپے 31 پیسے بڑھائی گئی ہے۔  مٹی کے تیل کی قیمت میں 23 روپے 50 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے پٹرول بم گرائے جانے کے بعد  پاکستان میں پٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 10 پیسے، ڈیزل کی نئی قیمت 101 روپے 46 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 59 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 55 روپے 98 پیسے ہوگئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button