تقریبات/سیمینارز

جی سی یونیورسٹی میں ”انٹرنیشنل اپلائیڈ زوالوجیکل کانفرنس“ کا انعقاد

فیصل آباد (94 نیوز) اپلائیڈ زوالوجیکل سوسائٹی آف پاکستان کی دوسری ”انٹرنیشنل اپلائیڈ زوالوجیکل کانفرنس“ نیوکیمپس جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقد ہوئی۔
کانفرنس سے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ (وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد)، ڈاکٹر شاہد کمال وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد ،پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی ، کمشنر فیصل آباد عشرت علی، پروفیسر ڈاکٹر عبدالشکور چوہدری (نیوکاسل یونیورسٹی برطانیہ)، پروفیسر ڈاکٹر فرحت جبیں جی سی یونیورسٹی نے خطاب کیا، ڈاکٹر سلمیٰ سلطانہ، ڈاکٹر حسن (ترکی) ،پروفیسر ڈاکٹر طیبہ سلطانہ، ڈاکٹر نورین عزیز قریشی (سابق وائس چانسلرجی سی وومن یونیورسٹی فیصل آباد)، ڈین ڈاکٹر ناصر امین، ڈاکٹر رئیس ، نعیم طارق دھاریجو ، آرگنائرنگ سیکرٹری ڈاکٹر اظہر رسول سمیت فیکلٹی ممبران نے بھی اپنے سائنسی مقالے پیش کئے،
پروفیسر ڈاکٹر فرحت جبیں نے افتتاحی سیشن میں کانفرنس کے اغراض و مقاصد بارے بتایا۔ کانفرنس میں وائلڈ لائف ، ایکولوجی، فشریز ، فریش واٹر ،پولٹری سائنس اور میرین بائیولوجی جیسے موضوعات کے بارے میں مختلف سائنسدانوں اپنے وسیع تجربات و مشاہدا ت کے بارے میں چیزیں زیر بحث آئیں،

وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر محمدعلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ایک بہت بہترین فورم ہے جہاں بہت سارے زوالوجسٹ شریک ہیں کہ زوالوجسٹس ہیلتھ سائنسز، ریسرچ ، زراعت میں بہت ترقی کررہے ہیں نیز پلانٹ سائنسز میں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور یہ شعبہ بہت اہمیت کا حامل ہے اور زیادہ تر وائس چانسلرز زوالوجی کے شعبہ سے آرہے ہیں میرے لئے اس کانفرنس میں شرکت میرے لئے ایک اعزاز ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ملٹی ڈسپلن ریسرچ پر توجہ دینی چاہئے جس میں مائیکروبیالوجی، کیمسٹری جیسے دیگر شعبے شامل ہیں اور انسانی ترقی پر فوکس کریں اورطلبہ کیلئے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ ایسی کانفزنس میں دیگر فیکلٹی کے ساتھ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں جس سے ملکی معاشی ترقی میں مزید نکھار آئے گا۔

کمشنر فیصل آباد عشرت علی نے تعلیمی ترقی میں اپنے تعاون و مدد کا بھرپور یقین دلایا انہوں نے طلبہ کو کہا محنت کو اپنا شعار بنائیں اور کہا کہ آج میں جو کچھ بھی ہوں اپنے محنتی اساتذہ کی بدولت ہوں انہوں نے مجھے آگے بڑھنے میں میری مددکی انہوں نے طلبہ سے کہا کہ وہ ملکی ترقی میں آگے بڑھ کر اپنامثبت کردار ادا کریں، وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلتستان ڈاکٹر نعیم خان نے طلبہ کو اپنے مستقبل کو بہتر بنانے اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا پر زور دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button