بین الاقوامی
ایران کے آرمی چیف عبدالرحیم موسوی بھی امریکی واسرائیلی حملوں کا نشانہ بن گئے


تہران (94 نیوز) ایران کے آرمی چیف عبدالرحیم موسوی بھی امریکی واسرائیلی حملوں کا نشانہ بن گئےجس کی تصدیق ایرانی میڈیا نے بھی کردی۔
الجزیرہ نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے بتایاکہ ایران نے موسوی اور ناصر زادہ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی، IRNA کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کے چیف آف سٹاف عبدالرحیم موسوی اور وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ ہفتے کے روز ایران پر امریکی اسرائیل کے حملوں میں مارے گئے ہیں۔
یادرہے کہ ایران سپریم لیڈر خامنہ ای، ان کے سلامتی کے مشیر علی شمخانی اور آئی آر جی سی کے کمانڈر انچیف محمد پاکپور کی شہادت کی بھی تصدیق کرچکاہے۔IRNA نے کہا کہ مسلح افواج کے مزید کمانڈر بھی مارے گئے اور ان کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔



