بین الاقوامی

ایران کےبعدعراق نے بھی امریکہ کیخلاف بڑا قدم اٹھالیا

بغداد (94 نیوز) عراقی پارلیمنٹ نے عراق میں موجود امریکی اوراتحادی افواج سے معاونت کیخلاف قرارداد منظور کرلی ہے، وزیر اعظم عادل المہدی نے کہاہے کہ عراق سے غیر ملکی فوجوں کا انخلاءامریکہ اورعراق کے مفاد میں ہوگا ،پارلیمنٹ عراق سے غیر ملکی فوجوں کے انخلاءکااقدام کرے ۔

عرب میڈیا کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عراقی وزیر اعظم نے کہاہے کہ عراقی پارلیمنٹ ملک سے غیر ملکی فوجوں کے انخلاءکے طریقہ کار پر بات کرے اور غیر ملکی فوجوں کے عراق سے انخلاءکا اقدام کرے۔

عادل المہدی کاکہناتھا کہ امریکہ نے جنرل قاسم سلیمانی کواس وقت قتل کیا جب وہ مجھ سے ملنے آئے تھے ۔ ان کے قتل کو عراق کے مفاد میں نہیں کہا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ عراق سے غیر ملکی فوجوں کا انخلاءامریکہ اورعراق کے مفاد میں ہوگا ۔اس موقع پر عراقی پارلیمنٹ نے عراق میں موجودامریکی اوراتحادی افواج سے معاونت کیخلاف قرارداد منظور کرلی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button