international

ایران میں پیٹرول کی قیمتوں کے خلاف پر تشدد مظاہرے جاری، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ

Tehran(94 News, these efficiency) ایران میں جمعہ سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف جاری پرتشدد احتجاجی مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 50ہوگئی ہے۔

ایران میں گذشتہ تین روز سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ تک رسائی بند کردی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز کے حوالے سے نئی ہلاکتوں کی اطلاع موصول ہوئی تاہم ایرانی حکام نے ابھی تک صرف تین افراد کی موت کی تصدیق کی ہے جبکہ مختلف رپورٹس کے مطابق احتجاجی مظاہروں کے دوران میں جھڑپوں اور ایرانی سکیورٹی فورسز کے تشدد سے ہلاکتوں کی تعداد اس سے 13 Times more.

ایرانی حکومت نے گذشتہ جمعہ کو پیٹرول کی قیمت میں 50 فی صد تک اضافہ کردیا تھا اور اس کی راشن بندی کردی تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد نقدی سے محروم شہریوں کی مدد کرنا ہے۔ہزاروں ایرانی مختلف شہروں میں پیٹرول کی قیمت میں اس اچانک اضافے کے خلاف پرتشدد احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔ ایرانی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے براہ راست فائرنگ کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button