National

Caught visitors request to bring Pakistan back in Iran

Islam Abad (94 news) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ حکومت پر اعتماد کریں، پوری دنیا کورونا کی لپیٹ میں ہے، پارلیمنٹ اور ایگزیکٹو موجود ہیں آپ متعلقہ فورم پر رجوع کریں، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایران میں ہزاروں پاکستانی پھنسے ہیں اور ان کے ویزے بھی ختم ہوچکے ہیں۔

چیف جسٹس ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ بین الاقوامی سطح کا مسئلہ ہے، عدالت ان معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی، آپ متعلقہ فورم سے رجوع کریں اور یہ اخذ نہ کریں کہ حکومت کچھ نہیں کررہی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میڈیا میں تاثر دیا جارہا ہے کہ سارے مسائل زائرین کی وجہ سے ہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ یہ پالیسی معاملہ ہے جب کہ عدالت کسی بھی تنازع میں نہیں پڑے گی لہذا درخواست مسترد کرتے ہیں۔

More

Related news

Leave a Reply

Close