شوبز

اکشے کمار کے بعد نانا پاٹیکر نے بھی فلم چھوڑ دی

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکار نانا پاٹیکر نے اداکارہ تنوشری دتہ کی جانب سے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی بد نامی کی وجہ سے فلم ہاؤس فل 4 کی شوٹنگ ادھوری چھوڑدی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں نانا پاٹیکر اور ہدایت کار ساجد خان کیساتھ فلم ہاؤس فل فور میں کام کرنے سے ناصرف انکار کردیابلکہ مطالبہ کیا کہ فلم کی شوٹنگ روکی جائے۔ہاؤس فل 4کی شوٹنگ 70فیصد مکمل ہوچکی ہے جبکہ اکشے کے کیریئر میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ انہوں نے کسی فلم کی شوٹنگ منسوخ کی ہو۔انہوں نے کہاکہ ساجد خان اور نانا پاٹیکر پر لگے الزامات نہایت سنگین ہیں۔نانا پاٹیکر جانب سے بیان سامنے آیا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کی وجہ سے کسی کو تکلیف ہو، اسی لئے انہوں نے فلم چھوڑنے کا سوچا، اس وقت انہیں یہی بہتر لگا۔

واضح رہے کہ ہدایت کار ساجد خان پر اداکارہ سلونی چوپڑا، اداکارہ ریچل وائٹ اور صحافی کرشمہ اوپاڈہے نے جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگایا جبکہ سابق اداکارہ تنوشری دتہ نے بھی نانا پاٹیکر پر انہیں ہراساں کرنے کا الزام لگانے کے ساتھ بھارت میں می ٹو مہم کا آغاز کیا۔فلم ’ہاؤس فل 4‘ کی پروڈکشن ساجد ناڈیا والہ کررہے ہیں جبکہ اس کی ہدایات ساجد خان دے رہے ہیں ٗاس فلم کی کاسٹ میں اکشے کمار کے ساتھ ریتیش دیشمکھ ٗ بوبی دیول، کریتی سننس اور نانا پاٹیکر شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button