تقریبات/سیمینارز

شہداء کی قربانیوں کی بدولت آج ہم امن سکون سے رہ رہے ہیں،علامہ طاہر الحسن


فیصل آباد (94 نیوز ) مرکزی جامع مسجد عثمانیہ رضا آباد میں یوم تکریم شہداء وطن تقریب منعقد ہوئی جسکی صدارت علامہ طاہر الحسن مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان علماء کونسل نے کی۔

تقریب سے مولانا عبید اللہ گورمانی، مولانا حبیب الرحمن عابد، میاں ارشاد مجاہد، مولانا اظہار الحق خالد، مولانا امین الحق، مولانا عمر وقاص بیگ، قاری کلیم نجم، ڈاکٹر طاہر، مولانا ابو بکر صدیق،صاحبزادہ حمزہ طاہر الحسن و دیگر نے خطاب کیا۔

علامہ طاہر الحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے پاکستان ہمارا عظیم اثاثہ ہیں شہداء نے قربانیاں دیکر ملک کی سا لمیت اور مادر وطن کی حرمت کی حفاظت کی ہے۔ شہداء کی بے پناہ قربانیاں ائندہ نسلوں اور ہم وطنوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ دشمنوں کے غلط پروپیگنڈہ کے باوجود قوم شہداء کی قربانیاں فراموش نہیں کر سکتی۔ یادگار شہدا ء کی توہین کرنے والے محب وطن نہیں ان کیخلاف آج پوری قوم کھڑی ہے ان کیخلاف کارروائی کر کے دشمن قوتوں کو پیغام دیں کہ پوری قوم اپنے شہداء اور پاک فوج اور سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور شہداء ہمارے فخر ہیں اور رہیں گے شہدائے پاکستان بے لوث قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس موقع پر دیگر تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے شہداء کو پوری قوم ہمیشہ یاد رکھے گی اور پاک فوج کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے آخر میں جامع عثمانیہ و مدرسہ عثمانیہ میں شہدائے پاکستان کیلئے قرآن خوانی کی گئی درجات بلند کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button