قومی

اپوزیشن لانگ مارچ کا شوق ضرور پورا کرے،ایسا نہیں کوئی ہمارے کارکن کوتھپڑ مارے ہم دوسرا گال آگےکردیں

اسلام آباد(94 نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب کے معاونِ خصوصی سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے کان کھول کر سن لیں حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور عام انتخابات بھی2023ء میں ہی ہوں گے، اعتماد کا ووٹ آئین اور عوام کی جیت ہے اس جیت سے وزیر اعظم عمران خان مزید مضبوط ہو گئےہیں،اپوزیشن کا واویلا اور مریم بی بی کی دھمکیاں حکومت مخالف جماعتوں کی بوکھلاہٹ کا کھلا ثبوت ہے۔

میڈیاسےگفتگو کرتےہوئےسردارتنویرالیاس کاکہناتھاکہ سینٹ ا نتخابات میں تحر یک انصاف کوواضح کامیابی مل چکی ہے،وزیراعظم عمران خان پر پارلیمنٹ کے178ارکان کابھرپور اعتماد جمہوریت،آئین وقانون اور اور عوام کی جیت ہے،پی ڈی ایم کی مک مکا اور لوٹ مار  کی سیاست کے خاتمے کیلئے وزیر اعظم  اپنےاصولی موقف سےپیچھے نہیں ہٹیں گے،حکومت مخالف جماعتیں اپنا لانگ مارچ کا شوق ضرور پورا کرے کیونکہ ایک بار پھر اِنہیں منہ کی کھانا پڑے گی ، اپوزیشن احتساب کے جاری عمل کو روکنے کے لئے ہر حربہ استعمال کر رہی ہےلیکن انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ ملکی تاریخ میں عمران خان پہلا وزیر اعظم ہے جو کسی بلیک میلنگ میں آنے والا نہیں، وزیر اعظم کی واضح اور دوٹوک پالیسی ہے کہ شفاف احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ۔

انہوں نےکہاکہ مریم نواز کادھمکی آمیز لہجہ بتا رہاہےکہ شکست خوردہ عناصرملک میں اَنارکی پھیلانےکےلئےکس حد تک جا سکتے ہیں؟حکومت مخالف جماعتیں یاد رکھیں تحریک انصاف کے کسی کارکن کے خلاف پرتشدد کارروائی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ،اپنے کارکنوں کو تشدد پر اکسانے والی مریم بی بی قوم کو بتائیں کہ وہ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں ،حیرت ہے کہ عدالتوں سے سزا یافتہ مجرم کھلے عام کس ڈھٹائی اور بے باکی سے اپنے بڑوں کی کرپشن اور لوٹ مار کا پیسہ بچانے کے لئے سیاست میں تشدد کو فروغ دینا چاہتے ہیں،ن لیگی ورکرز کو بھی سمجھ آ چکی ہے کہ ان کی قیادت کا ایجنڈا عوام کی فلاح نہیں لوٹی ہوئی قومی دولت کو بچانا ہے۔

انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے تمام ورکرز اپنے کپتان کے مخلص کھلاڑی اور ملک و قوم کے لئے ہر قربانی دینے کا جذبہ رکھتے ہیں ، ن لیگی قیادت نےہمیشہ کی طرح اپنےغنڈوں کےذریعےپی ٹی آئی کےکسی ورکرکی طرف آنکھ اٹھاکربھی دیکھا تو انہیں کرارا جواب ملے گا ،تحریک انصاف کے ورکرز نے کبھی قانون ہاتھ میں نہیں لیا اور نہ غیر قانونی کاموں پر یقین رکھتے ہیں لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ کوئی ہمارے کارکن کو تھپڑ مارے اور ہم اپنا دوسرا گال بھی اس کے آگے کر دیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button