کامرس

اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی

اسلام آباد (94 نیوز) اوگرا نے فروری کےلیے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جنوری کے مقابلے میں ایل این جی کی قیمت میں 0.61 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی کی گئی ہے۔

سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی پر 0.61 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کم کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.56 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کردی گئی ہے۔

سوئی ناردرن سسٹم پر فروری کےلیے ایل این جی کی قیمت 13.70 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 13.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button