قومی
اٹھارویں ترمیم کی وجہ سے پی ٹی آئی کی حکومت بنی، فواد چودھری


اسلام آباد (94 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہاہے کہ اٹھاویں ترمیم نہ ہوتی تو تحریک انصاف کی حکومت نہ ہوتی ، اٹھارویں ترمیم میں کچھ چیزو ں پر بات کرنے کی ضرورت ہے ۔
نجی ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے فواد چودھر ی نے کہا کہ اٹھاویں ترمیم نہ ہوتی تو تحریک انصاف کی حکومت نہ ہوتی ، اٹھارویں ترمیم میں کچھ چیزو ں پر بات کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ججوں کی تقرری کا نظام تباہ کن ہے ،نیب کے قوانین اور ججوں کی تقرریوں کے معاملے پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا ۔
انہوں نے کہا کہ اگلے سال دس لاکھ گھر بنادیں گے ،یہ پروگرام شہباز شریف کے آشیانہ سکیم سے بالکل مختلف ہے ، اس پروگرام میں زمین حکومت دے رہی ہے اور لوگ گھر بنانے کیلئے پیسے دے رہے ہیں ، یہ گیم چینجر منصوبہ ہوگا ۔



