قومی

آرمی چیف کی مثال باپ اور ماں جیسی ہے, شہریارآفریدی

مثال بدل لیں،تین سال بعد کوئی اپنے والد کو تو نہیں بدل سکتا، وسیم بادامی

اسلام آباد (94 نیوز) وفاقی وزیر برائے اینٹی نارکوٹکس شہریارآفریدی اور میزبان وسیم بادامی کے درمیان دلچسپ مکاملہ ہوا۔ جس میں ایک سوال کے جواب میں شہریارآفریدی نے کہا کہ مشکل وقت میں علاقائی سلامتی کیلئے قوم کو سخت فیصلے کرنا پڑتے ہیں، آرمی چیف کی مثال باپ اور ماں جیسی ہے۔

میزبان وسیم بادامی نے کہا کہ یہ نامناسب مثال لگتی ہے کیونکہ تین سال یا چھ سال بعد بھی کوئی اپنے والد کو تو نہیں بدل سکتا، جس پر شہریار نے کہا ملک کا سربراہ اور آرمی چیف دونوں کی مثال باپ اور ماں کی طرح ہے۔واضح رہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس دائر کیا گیا تھا جس پر عدالت نے انہیں چھ ماہ کی مشروط توسیع دیتے ہوئے حکومت کو حکم سنایا ہے کہ وہ آئندہ چھ ماہ میں مدت ملازمت میں توسیع پرقانون سازی کرے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button