قومی

آرزو سے شادی کرنیوالے اظہر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا

کراچی (94 نیوز) سندھ پولیس نے اسلام قبول کرنے والی لڑکی آرزو راجہ سے شادی کرنے والے شخص علی اظہر کو جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی جنوبی کی عدالت میں پیش کر دیا۔

پولیس نے عدالت سے علی اظہر کے جسمانی ریمانڈ میں 16 نومبر تک توسیع کی درخواست کر دی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم علی اظہر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرا لیا گیا ہے جس کی رپورٹ 2 دن بعد ملے گی۔

تفتیشی افسر کا یہ بھی کہنا ہے کہ 4 مفرور ملزمان میں نکاح خواں اور نکاح کے گواہ بھی شامل ہیں، کیس میں 2 ملزمان ضمانت پر ہیں۔

عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، جو کچھ دیر میں سنایا جائے گا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close