قومی

آئی جی پنجاب نے 17 پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کا حکم نامہ جاری کر دیا

ایڈیشنل ایس پی ٹریفک لاہور محمد آصف خان کو چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد کی خالی آسامی پر تعینات کردیا

لاہور(94 نیوز) آئی جی پولیس پنجاب،کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے 17 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ایس پی ٹریفک لاہور محمد آصف خان کو چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد کی خالی آسامی پر، ایس ڈی پی او گلشن راوی لاہور، اے ایس پی عائشہ بٹ کو ایس ڈی پی او فیروزوالہ شیخوپورہ، تقرری کی منتظر اے ایس پی ماہم خان کو ایس ڈی پی او صدر چکوال، اے ایس پی بینش فاطمہ کو ایس ڈی پی اوسول لائنز راولپنڈی، اے ایس پی عزیر احمد کو ایس ڈی پی او بورے والا وہاڑی،  اے ایس پی محمد وقاص خان کو ایس ڈی پی اوگوجرخان راولپنڈی، اے ایس پی بلال محمود سلہری کو ایس ڈی پی او پیپلز کالونی فیصل آباد، اے ایس پی عبد الحنان کو ایس ڈی پی او سٹی قصور، ڈی ایس پی محمد اقبال کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائمز II سرگودھا، ڈی ایس پی ناصر نواز کو ایس ڈی پی او جوہرآباد خوشاب، فرخ سہیل سندھو کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائمز خوشاب، ایس ڈی پی او بھوانہ چینوٹ،نصر اللہ خان نیازی کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن I ، فیصل آباد،ایس ڈی پی او سول لائنز راولپنڈی، سید طاہرعباس کاظمی کو ایس ڈی پی او کوٹلی ستھیاں، راولپنڈی، ایس ڈی پی او کوٹلی ستھیاں، راولپنڈی، ضیغم عباس کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن I، راولپنڈی، ایس ڈی پی او صدر چکوال عبدالغفور کو ایس ڈی پی او گلشن راوی لاہور، ایس ڈی پی او فیروزوالہ شیخوپورہ محمد یعقوب اعوان کو ایس ڈی پی او صدر شیخوپورہ، ایس ڈی پی او گوجر خان راولپنڈی ملک طارق محبوب کو ایس ڈی پی او کہوٹہ راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close