قومی

آئی ایم ایف کے پاس نہ جانیوالے ملکی تاریخ کاسب سے بڑاقرض لے رہے ہیں:بلاول بھٹو

لاہور(94 نیوز)چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جانیوالے ملکی تاریخ کاسب سے بڑاقرض لے رہے ہیں۔حکومت کی معاشی پالیسی کی کوئی سمت ہی نظرنہیں آرہی۔ گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے پراپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری ن ے کہا کہ مہنگائی کے علاوہ حکومت کی کوئی پالیسی نظرنہیں آرہی۔عمران خان کانیاپاکستان عوام کیلئے ڈراو¿ناخواب بن چکاہے۔مہنگائی کرکے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے کیے جارہے ہیں۔

بلاول بھٹوکاکہنا تھا کہ جی ڈی پی گروتھ 4فیصد،مہنگائی کی شرح 14 فیصد تک جانےکا خدشہ ہے۔صاف نظرآرہا ہے سلیکٹڈ وزیراعظم کوبغیرکسی تیاری کے لایاگیاہے۔ عوام کورلیف دینے کا وعدہ کرنےوالے غریب سے جینے کاحق تک چھین ر ہے ہیں۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم ہمار ے دور میں عالمی مارکیٹ میں تیل148 ڈالرفی بیرل تھا لیکن قیمتیں نہیں بڑھائیں۔ ہم نے معاشی زبوں حالی کے باوجود عوام کو مہنگائی سے محفوظ رکھا۔ہم نے اپنے دور میں بدترین مالی مشکلات کا سامنا کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button