اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک دن میں 4 روپے کی کمی


کراچی (تعلیم ٹی وی ۤآن لائن)اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک دن میں ہی 4 روپے کی کمی ہوئی۔ ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک دن میں 4 روپے سستا ہو گیا۔ظفر پراچہ نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 128 روپے سے سستا ہو کر124روپے کا ہو گیا۔ ظفر پراچہ نے بتایا کہ عام انتخابات 2018ء کے بعد سے ڈالر کی قیمت 130روپے سے گر کر 124روپے ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے اب تک ڈالر 6 روپے سستا ہو چکا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ڈالرکی وافرمقدارکے سبب قیمت میں مزید کمی واقع ہوگی۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی عام انتخابات میں واضح برتری کا پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج پر مثبت اثر پڑا ہے۔ گذشتہ روز انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 31 پیسے کی کمی ہوئی۔
ڈالر کی قیمت میں 31 پیسے کی کمی کے بعد انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر127 روپے 86 پیسے کا ہو گیا۔
جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں دو پیسے کی کمی ہوئی ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں دو پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت فروخت 128 روپے ریکارڈ ہوئی۔ ۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی عام انتخابات 2018ء میں واضح برتری کے بعد سے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے جو کہ مثبت بات ہے۔ یاد رہے کہ 26 جولائی کو بھی سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 767 پوائنٹس اضافے سے ہوا اور 100 انڈیکس 42 ہزار 106 پر ریکارڈ ہوا۔معاشی تجزیہ نگار محمد سہیل کے مطابق پی ٹی آئی کو توقعات سے بہتر نتائج ملنے پر اسٹاک ایکسچینج میں رجحان مثبت ہے۔ ڈالر کی قیمت میں کمی کو معاشی ماہرین نے ڈالر کی قیمت میں کمی کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر 131 روپے کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان کی معیشت کو ایک بڑا جھٹکا لگا۔کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 128.50 روپے ہو گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 131 روپے پر پہنچ گیا جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح قرار دی جا رہی تھی۔ تاہم اب پاکستان تحریک انصاف کی عام انتخابات 2018ء میں واضح برتری کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ معاشی تجزیہ نگاروں کے مطابق اس مثبت اثر کے تحت آئندہ دنوں میں بھی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے۔



