قومی

مفتی عبداللہ پر قاتلانہ حملہ کےملزم نے سب اُگلنا شروع کر دیا، اسکاکس اہم شخصیت سے رابطہ رہا؟

کراچی (94 نیوز) کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر مفتی عبداللہ کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے ملزم نے تفتیش کے دوران سب اُگلنا شروع کر دیاجبکہ اس کے موبائل فون سے ایس ایچ او ظفر کا نمبر بھی ملا ہے جس نے تفتیشی حکام کو شدید حیرت میں مبتلا کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے ایس ایچ او ظفر کا موبائل نمبر ملاہے جس کے بعد تفتیشی حکام نے ایس ایچ او سے رابطہ کر لیاہے ، ایس ایچ او ظفر نے بتایاہے کہ ملزم پولیس کے مخبر کے طور پر کام کرتا رہاہے ۔ ذرائع کا کہناہے کہ ملزمدثر لیاری گینگ وار کیلئے سہولت کار کے طور پر کام کرتا رہا ہے ۔ مدثر نے بتایاہے کہ مجھے فیاض نے مولانا عبداللہ پر فائرنگ کرنے کا بولا تھا ، مولانا صاحب نے چار لاکھ روپے دینے تھے ۔

تفتیشی حکام نے فیاض نامی شخص کی تلاش شروع کر دی ہے ، ممکنہ طور پر واردات کے وقت فیاض نامی شخص بھی وہاں موجود تھا ۔ذرائع کا کہناہے کہ ملزم دمثر تین سال جیل میں بھی رہاہے اور سٹریٹ کرائمز میںبھی ملوث ہے ، ملزم نشے کا عادی بھی ہے ۔

یاد رہے کہ جمشید روڈ ایک نمبر میں موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے کی فائرنگ سے مسجد کے پیش امام زخمی ہوئے، جن کی شناخت مولانا عبداللہ کے نام سے ہوئی تھی ۔مولانا عبداللہ سبحانیہ مسجد جمشید روڈ کے پیش امام ہیں جبکہ قریب موجود افراد نے ایک مبینہ ملزم کو پکڑ لیا تھا اور دوسرا فرار ہوگیا، علاقہ مکین ملزم کو مسجد میں لے گئے ،پولیس کے پہنچے پر علاقہ مکینوں نے مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔پولیس کی یقین دہانی پر علاقہ مکینوں نے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا جسے تھانے منتقل کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔

ملزم سےاسلحہ بھی برآمدہوا ہے جبکہ مولانا عبداللہ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button