قومی

انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کی نئی بلڈنگ کا افتتاح چیئرمین فیڈمک رانا اظہر وقار نے کر د یا

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کی نئی بلڈنگ کا افتتاح چیئرمین فیڈمک رانا اظہر وقار نے کر د یا۔اس موقع پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران اور سابق چیئرمین پی ایچ ایم اے و بورڈ ممبر کاشف ضیاء نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین فیڈمک رانا اظہر وقار نے کہا کہ نئی بلڈنگ کی تعمیر سٹاف کی ضروریات کے پیش نظر کی گئی ہے تاکہ بہتر ماحول میں ٹیم مزید مؤثر انداز میں کام کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس عمارت سے جہاں مینجمنٹ اور سٹاف کو جدید سہولیات میسر آئیں گی وہیں انویسٹرز پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔رانا اظہر وقار نے کہا کہ فیڈمک کی کاوشوں سے فیصل آباد کو پاکستان کا صنعتی حب بنانے کا خواب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کا دل ہے اور فیڈمک کے منصوبے نہ صرف ملکی برآمدات میں اضافہ کر رہے ہیں بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئی بلڈنگ میں مینجمنٹ اور سٹاف جلد شفٹ ہو گا اور جدید سہولیات کے ساتھ سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کو مزید آسانیاں فراہم کی جائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button