کامرس

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

لاہور (94 نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالرمزید مہنگا ہو گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 48 پیسے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ڈالر 168 روپے 35 پیسے پر فروخت ہو تا رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں زید تین پیسے اضافہ ہوا اور یوں 51 پیسے اضافے کے ساتھ ڈالر 168 روپے 38 پیسے پر بند ہو گیا ہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے کاروباری افراد کیلئے آج پریشان کن خبر ہے کیونکہ مارکیٹ میں آج منفی رجحان چھایا رہا اور زیادہ برتری دیکھنے میں نہ آ سکی ۔ کاکاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 40 ہزار 29 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ دیر کے بعد اس میں بہتری آئی اور انڈیکس 40 ہزار 195 پوائنٹس پر پہنچ گیا تاہم یہ بہتری یوں ہی جاری نہ رہ سکی اور کچھ ہی دیر میں انڈیکس تنزلی کا شکار ہو گیا ۔ اس وقت 100 انڈیکس 120 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 39 ہزار 909 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button