National

انسداد پولیو مہم،آخری روز رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلانے کیلئے ٹیمیں متحرک رہنی چاہیں، ڈپٹی کمشنر

Faisalabad(94 news) ڈپٹی کمشنر محمد علی نے ہدایت کی ہے کہ انسداد پولیو مہم کے آخری روز کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لئے ٹیمیں متحرک رہنی چاہیں اس ضمن میں معمولی سی بھی لاپرواہی نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے یہ ہدایت انسداد پولیو مہم پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کی۔

Additional Deputy Commissioner(General)میاں آفتاب احمد،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرمشتاق سپرا،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنرز،مختلف محکموں کے افسران،عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے انسداد پولیو کی جاری مہم کے سلسلے میں بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے اہداف کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اختتامی روز گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو قطرے پلانے سے متعلق تصدیق کی جائے اور مقررہ ٹارگٹ ہر صورت مکمل ہونا چاہیے اور اس اہم ٹاسک کی تکمیل کے لئے جذبوں میں کمی نہ آنے دیں۔انہوں نے عوامی مقامات،پبلک ٹرانسپورٹس اڈوں،ریلوے اسٹیشن ودیگر مقامات پر ٹیموں کی موجودگی کو چیک کرنے کی بھی تاکید کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ مہم کے پہلے 3،ایام میں 13لاکھ 67ہزار532بچوں کو حفاظتی قطرے پلا کر 99.2فیصد ہدف حاصل کرلیا گیا ہے جبکہ رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلانے کا عمل جاری ہے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close