قومی

لاہور سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ نومنتخب ایم این اے ن لیگ میں شامل

لاہور (94 نیوز) لاہور سے منتخب ہونےوالے رکن قومی اسمبلی وسیم قادر نے ن لیگ میں شمولیت کااعلان کردیا ہے ۔ 

وسیم قادر لاہور کے حلقہ این اے 121 سے روحیل اصغر کو شکست دے کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، اس موقع پر ان کا کہنا ہے کہ حلقے اور عوام کی بہتری کے لیے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں ۔ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے وسیم قادر کو ن لیگ میں خوش آمدید کہا ہے ۔ 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button