قومی

انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعة الدعوة کے امیر حافظ سعید کو سزا سنا دی

لاہور(94 نیوز) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جماعة الدعوة کے امیر حافظ سعید کو لاہور اور گوجرانوالہ میں درج مقدمات پر سزاسنادی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں مقدمات میں ساڑھے پانچ پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے لاہور اور گوجرانوالہ میں درج مقدمات میں دہشت گردی کے لیے رقم جمع کرنے اور کالعدم تنظیم کا رکن ہونے پر ملزم کو الگ الگ ساڑھے پانچ برس قید کی سزا سنائی ہے جبکہ ان پر 30 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے حافظ سعید کو انسداد دہشت گردی کی دفعہ 11 ایف ٹو اور 11 این کے تحت سزا سنائی۔

عدالت نے حافظ سعید سمیت ان کی تنظیم کے دیگر رہنماؤں پر غیر قانونی فنڈنگ کے الزام میں دسمبر 2019 میں فرد جرم عائد کی تھی اور اس موقع پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے اپنے خلاف الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا اور دعویٰ کیا تھاکہ یہ الزام عالمی دباؤ کی وجہ سے لگایا گیا ہے۔حافظ محمد سعید سمیت دیگر کے خلاف یہ مقدمہ انسدادِ دہشت گردی کے محکمے نے درج کیا تھا جبکہ انھیں پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے 17 جولائی 2019 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button