قومی

انسانیت سیاست سے بالاترہے، پہلے انسان بنو پھر سیاستدان، بلاول بھٹو

اسلام آباد(94 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے حوالے سے یوٹرن کے طعنے دینے والوں سے کہا ہے کہ انسانیت سیاست سے بالاترہے،کسی کی تیمارداری کوعیادت تک ہی رکھناچاہئے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے بلاول بھٹو کی نوازشریف سے ملاقات پر یوٹرن کا طعنہ دیا تھا جس پر بلاول بھٹو زرداری نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ پہلے انسان بنو، پھرسیاستدان،یو ٹرن لینے والابڑالیڈرہے توپھرمیں صدی کارہنماہوں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ انسانیت سیاست سے بالاترہے،کسی کی تیمارداری کوعیادت تک ہی رکھناچاہئے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2013 کے انتخابات میں نوازشریف نے بھی عمران خان کے گرنے پرعیادت کی تھی۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close