قومی

ملک کے اہم عہدوں پر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے تربیت یافتہ تعینات ہونے لگے

لاہور (94 نیوز) ملک کے اہم عہدوں پر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے تربیت یافتہ تعینات ہونے لگے اور غیر منتخب افراد کو اعلیٰ عہدوں پر تعینات کیا جانے لگا۔

بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی ۔۔ دعوے بلندو بانگ مگر جب میدان میں اترے تو سارے تیر خطاہو گئے۔پی ٹی آئی کے لیڈر عمران خان ہی تھے جو حکومت میں آنے سے پہلے ہر ٹاک شو میں اس بات کا دعویٰ کرتے نہیں تھکتے تھے کہ ان کے پاس قابل لوگوں کی ٹیم ہے جس دن وہ حکومت میں آئیں گے تو متعلقہ شعبے کے ایکسپرٹ کو تعینات کرتے ہوئے سبھی معاملات سیدھے کر دیں گے ۔ ملک و قوم کو خوشحال ہوتے دیر نہیں لگے گی مگر آج جب وہ حکومت میں ہیں اور حقیقت سب کے سامنے ہے کہ ان کی ٹیم کے سب سے قابل اور سپریم لیڈر اسد عمر بھی ناکام ہو گئے۔ لہٰذا انہیں معاشی معاملات چلانے کے لیے امپورٹڈ شخص کو معاملات دینا پڑے۔ یہی نہیں بلکہ درجن بھر سے زائد اہم عہدے انہوں نے غیر منتخب افراد کے سپرد کر دیے جس پر وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ماہر معاشیات ڈاکٹر فرخ سلیم نے گزشتہ روز ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کئی اہم عہدوں پر جان بوجھ کے ایسے لوگ لگائے جا رہے ہیں جو پہلے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک جیسے اداروں میں رہ چکے ہیں۔

یوں وہ لوگ تو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے نمائندے ہوں گے نہ کہ پاکستانی عوام کی ترجمانی کریں گے۔یہی نہیں بلکہ انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آغاز میں جن صنعتوں کی نجکاری کے حوالے سے فہرست مرتب کی گئی تھی ان میں پاکستان سٹیل مل بھی شامل تھی مگر اس کونکال دیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ پاکستان سٹیل مل کی نجکاری نہیں کی جائے گی اور اسے ہم خود چلائیں گے مگر آٹھ ماہ اس پر اربوں روپے لگانے کے بعد دوبارہ سے اس کی نجکاری کافیصلہ کیاگیا ہے۔ مگر یہ فیصلہ حکومت کانہیں بلکہ اس کے پیچھے وہ لابی متحرک ہے جس نے پاکستان سٹیل مل کے اثاثوں پر نظر جما رکھی ہے۔وہ لوگ کبھی چاہتے ہی نہیں کہپاکستان سٹیل مل اپنے پیروں پر کھڑی ہو۔یہی وجہ ہے کہ بالآخر وہ اپنے منصوبے میں کامیاب ہو گئے اور حکومت کو پاکستان سٹیل مل کی نجکاری کے لیے آمادہ کر لیا۔ سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ اگر اسی طرح اہم معاشی عہدوں پر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے تربیت یافتہ افراد تعینات ہوتے رہے تو بہت جلد ملک کے اکثر اداروں کی نجکاری ہو جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button