قومی

فیصل آباد میں لاک ڈاؤن ناکام، تاجروں نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے، مارکیٹیں کھل گئیں

حکومت صرف لائسنس کی آڑ میں بچوں پر ہی ایف آئی آر درج کر سکتی، تاجروں کے آگے ڈھیر، شہری حلقے

فیصل آباد (94 نیوز) وزیر اعلٰی پنجاب کی طرف سے لگائے گئے لاک ڈاؤن کو فیصل آباد والوں نے ناکام بناتے ہوئے مارکیٹیں کھول دیں، تاجروں نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے کاروباری سرگرمیاں شروع کر رکھی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق فیصل آباد میں آج لاک ڈاون نافذ کئے جانے کے باوجود مارکیٹیں کھلی ہیں اور کاروباری مراکز میں معمول کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہو گئی۔ گزشتہ 3 روز بھی شہر بھر کے بازار کھلے رہے۔ شہر کے آٹھوں بازار، جھال خانوآنہ، غلام محمد آباد، جلوی مارکیٹ جڑانوالہ روڈ، مکوآنہ، کاٹن بازار و دیگر مارکیٹیں معمول کے مطابق کھلی ہوئی ہیں، دکانداروں نے حکومتی احکامات ماننے سے انکار کردیا، دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کا زور صرف کم عمر بچوں پر ہی چلتا ہے جو لائسنس لی آڑ میں بچوں پر ایف آئی آر درج کررہی ہے اور بچوں کا مستقبل تباہ کررہی ہے۔ محمد رمضان شہری کا کہنا ہے کہ حکومت تاجروں کے آگے بے بس ہے۔ اسی طرح سول سوسائٹی کی طرف سے بچوں پر ایف آئی آر درج کرنے کے حوالے سی کافی غصہ پایا جا رہا ہے۔

سموگ کے سبب حکومت نے  پابندی لگائی تھی تاکہ شہریوں کی آمدورفت میں کمی ہو اور گھروں پر رہنے کے سبب بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔ پولیس کی جانب سے لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر کوئی کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button