بین الاقوامیکھیل

آسٹریلوی بیٹسمین کو امن کی علامت استعمال کرنے سے روک دیا گیا

دبئی (94 نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلوی بیٹسمین عثمان خواجہ کو فلسطین کے حق میں بلے پر تحریر اور جوتے پر امن کی علامت فاختہ کا نشان استعمال کرنے سے روک دیا۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق پاکستان کے ساتھ دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل ایک پریکٹس سیشن کے دوران عثمان خواجہ اپنے بلے پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کے آرٹیکل ون کا حوالہ اور جوتے پر امن کی علامت فاختہ کے ساتھ پریکٹس کرتے بھی نظر آئے۔

آسٹریلوی میڈیا کےمطابق عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فلسطین کے حق میں بلے پر تحریر اور جوتے پر امن کی علامت فاختہ کا نشان استعمال کرنے کے سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا سے کئی ملاقاتیں بھی کیں۔

تاہم آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے اتوار کو  عثمان خواجہ کو  بلے پر تحریر اور جوتے پر امن کی علامت فاختہ کا نشان استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔آئی سی سی کی جانب سے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button