international

American intelligence agency CIA spy arrested 2 O, has long sentence

Tehran (94 news) ایران میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کیلئے کام کرنے والے فلاحی تنظیم کے دوکارکنوں کوگرفتار کرلیاگیاہے۔ ایران کے ایک عدالتی ترجمان غلام حسین اسماعیل کا کہنا ہے کہ فلاحی کاموں کی آڑ میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کیلئے کام کرنے والے دوجاسوسوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

غلام حسین اسماعیل کے مطابق دونوں جاسوسوں کوفلاحی ادارے میں کام کرنے کی آڑ میں جاسوسی کرنے پر دس سال جبکہ قومی سلامتی کے منافی اقدام پر پرپانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔اسماعیلی کے مطابق سزا پر عملدرآمد ہوتے ہی دونوں مجرموں کے نام ظاہر کردیئے جائیں گے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close