بین الاقوامی

امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے 2جاسوس گرفتار، لمبی سزا ہو گئی

تہران (94 نیوز) ایران میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کیلئے کام کرنے والے فلاحی تنظیم کے دوکارکنوں کوگرفتار کرلیاگیاہے۔ ایران کے ایک عدالتی ترجمان غلام حسین اسماعیل کا کہنا ہے کہ فلاحی کاموں کی آڑ میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کیلئے کام کرنے والے دوجاسوسوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

غلام حسین اسماعیل کے مطابق دونوں جاسوسوں کوفلاحی ادارے میں کام کرنے کی آڑ میں جاسوسی کرنے پر دس سال جبکہ قومی سلامتی کے منافی اقدام پر پرپانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔اسماعیلی کے مطابق سزا پر عملدرآمد ہوتے ہی دونوں مجرموں کے نام ظاہر کردیئے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button