بین الاقوامی

کرونا وائرس سے رکنِ پارلیمنٹ جاں بحق

تہران (94 نیوز) کرونا وائرس سے ایرانی رکنِ پارلیمنٹ جاں بحق ہو گئی ہیں۔ ایران کی 55 سالہ خاتون رکن پارلیمنٹ فاطمی رہبر کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئیں، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 145ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والی یہ دوسری سرکاری شخصیت ہیں، اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر بھی کرونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے تھے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ممبر پارلیمنٹ کی ہلاکت اس بات کو ظاہر کرتی ہےکہ ایران میں کرونا وائرس تیزی سے سرکاری اداروں میں بھی پھیل رہا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق ایران میں کرونا وائرس سے گزشتہ روز 21 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 145 تک جاپہنچی ہے جب کہ متاثرہ مریض 4500 سے زائد ہیں جن میں 23 رکن پارلیمنٹ بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب پاک ایران سرحد پر آج تجارتی سرگرمیاں جزوی بحال رہیں، تجارتی سرگرمیاں ایک روز کیلئے بحال کی گئیں، حکام نے صرف ایرانی ایل پی جی ٹینکرز کو آنے کی اجازت دی، تفتان سرحد پر تجارتی اشیاء اور ایل پی جی ٹینکرز پر اسپرے بھی کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں تجارتی اشیاء جن میں ایل پی جی اور دیگر اشیاء کا بحران پیدا ہورہا تھا، ان اشیاء کی پاک ایران تجارت کے پیش آج ایک روز کیلئے تجارتی سرگرمیاں ایک دن کے لئے جزوی بحال رکھی گئیں۔بتایا گیا ہے کہ پاکستانی حکام نے ایرانی ایل پی جی ٹینکرز کو آنے کی اجازت دی تھی۔ اس موقع پر تفتان سرحد پر دیگر تجارتی اشیاء سے لدے ٹرالرز بھی پاکستان میں داخل ہوئے۔ پاکستان میں داخل ہونیوالے ایل پی جی گیس بوزر، کنٹینرز اور دیگرگاڑیوں پر کورونا وائرس کو ختم کرنے والا اسپرے بھی کیا گیا۔البتہ آج صبح پاک ایران بارڈر ہر طرح کی تجارت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ایران سے آنے والے زائرین کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button