بین الاقوامی

امریکہ نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہے، ایرانی سپریم لیڈر

ایرانی جنرل سلمانی کی ہلاکت پر ایران میں تین روزہ سوگ کا اعلان

ایران (94 نیوز) امریکا کی جانب سے ایران کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی  ہلاکت کے بعد ایران نے امریکا کو نتائج کیلئے تیار رہنے کی دھمکی دے دی ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کو ایرانی جنرل کو ہلاک کرنے کے نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ جنرل سلمانی کو مارنے والے  قاتل  سنگین بدلے کا انتظار کریں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل سلمانی ایک بہادر سپاہی تھی ۔ خامنہ ای نے کہا کہ جنرل سلمانی کے قتل نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کو مزید دوگنا کردیا ہے۔ امریکا کو سخت انتقامی کارروائی کیلئے تیار رہنا چاہیے۔ امریکا کی جانب سے ایرانی جنرل سلمانی کو ہلاک کرنے پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایران میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ۔

واضح رہے  امریکہ نے ایران القدس کمانڈر قاسم سلیمانی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی حملے میں ایران قدس فورس کے کمانڈر سلیمانی ہلاک ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قاسم سلیمانی عراق اور مشرق وسطی میں مستعدی طور پر امریکیوں پر حملے کرنے کے منصوبے بنا رہے تھے۔ پینٹاگون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "صدر کی ہدایت پر، امریکی فوج نے قاسم سلیمانی کو ہلاک کرکے بیرون ملک امریکی اہلکاروں کے تحفظ کے لئے فیصلہ کن دفاعی کارروائی کی ہے” ان کا مزید کہنا ہے کہ "اس اسٹرائیک کا مقصد آئندہ کے ایرانی حملے کے منصوبوں کی روک تھام تھا” مزید یہ کہ امریکہ پوری دنیا میں اپنے شہریوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے ضروری کارروائیاں جاری رکھے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button