قومی

پاکپتن کے قریب دریائےستلج میں پانی کی سطح 22 فٹ سے بلند، شہری گھر بار چھوڑ کر چلے جائیں، مساجد میں اعلانات

لاہور (94 نیوز) دریائے ستلج میں پاکپتن کے قریب پانی کی سطح 22 فٹ سے بلند ہونے پر شہریوں کو  گھر بار چھوڑنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ہیڈ گنڈا سنگھ کے علاقے میں انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کر دیا، مساجد سے اعلانات کئے جا رہے ہیں کہ دریا کےاطراف رہنے والے مکین اپنے گھر چھوڑ دیں، سیلاب کسی بھی وقت مکانات میں داخل ہو کر تباہی مچا سکتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button