بین الاقوامی

امریکہ افغانستان سے فوج نہ نکالے، کن ممالک نے کہ دیا؟

کابل (94 نیوز ویب ڈیسک) پاکستان، افغانستان اور چین نےامریکا کوتنبیہ کی ہے کہ وہ فوری طور پر افغانستان سے اپنی فوج نہ نکالے کیونکہ دہشت گرد اس صورتحال کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

پاکستان، افغانستان اور چین کے نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے ایک اجلاس کے بعد جاری متفقہ بیان میں کہا ہے کہ وہ مرحلہ وار اور مشروط انخلا کے خواہاں ہیں تاکہ امریکی انخلا کے بعد کسی بھی قسم کی دہشت گردی سے بچا جاسکے۔

چین افغانستان پاکستان سہ فریقی وزرائے خارجہ کے اسٹریٹیجک مذاکرات کی سربراہی چین نائب وزیر خارجہ لو زاؤہوئی، افغان نائب وزیرخارجہ میرواعظ اورپاکستان کےسیکرٹری خارجہ سہیل محمودنےکی۔

تینوں ممالک کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب امریکہ فروری میں طالبان کے ساتھ کیے گئے وعدے کے بعد سے اب تک 4000سے زائد فوجی واپس بلا چکا ہے۔

امریکہ نے طالبان سے معاہدہ کیا تھا کہ وہ اپنے فوجیوں کی تعداد کم کرکے 8ہزار600 کردے گا اور اب 4400فوجیوں کے انخلا کے بعد افغانستان میں فوجیوں کی تعداد8600 ہوچکی ہے۔

ایسی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں کہ صدر ٹرمپ جنرل الیکشن سے قبل ہی امریکی فوج کا انخلا چاہتے ہیں۔

دوحہ مذاکرات کے مطابق امریکا کو جولائی تک فوجیوں کی تعداد کم کر کے 8 ہزار 600 کرنی تھی اور اگر طالبان اپنے وعدوں پر قائم رہتے تو بقیہ فوجیوں کو 14 ماہ کے عرصے میں واپس بلانا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button