قومی

استاد کا سکول کی حفاظت جرم بن گیا،استاد پر تشدد،وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

قصور (94 نیوز) پرائمری سکول ٹیچر کا سرکاری سکول کی حفاظت کرنا جرم بن گیا، بااثر شخص کا استاد پر تشدد۔

تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کےگورنمنٹ پراٸمری سکول باہمنی والا میں بااثر شخص نے سکول کے گیٹ کو ٹرالی کی ٹکر مار کر گرانے کی کوشش کی اور اسکو نقصان پہنچایا، سکول کے استاد زاہد محمود نے اسکو سمجھایا اور گیٹ کی مرمت کا کہا جس پر وہ سیخ پا ہوگیا اور ساتھیوں سمیت سکول میں استاد پر حملہ آور ہوگیا اور طلباء کے سامنے استاد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور شدید زخمی کردیا۔

اہل علاقہ اور طلباء نےوزیر تعلیم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ھے کہ استاد کو شدید زخمی کرنے والے غنڈہ عناصر کے خلاف فوری کاررواٸی کی جاٸے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button