بین الاقوامی

امریکا نے ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کردیں

واشنگٹن(94 نیوز ویب ڈیسک)  امریکا نے ایران پر نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے ایرانی فوج کو ساز و سامان فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بھی پابندی کے شکنجے میں جکڑ دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کی پیرا ملٹری فوج کو ساز و سامان کی خریداری میں مالی معاونت کرنے والے 4 بینکوں اور مختلف کمپنیوں پر مشتمل نیٹ ورک پر پابندی عائد کردی ہے۔

امریکا نے الزام عائد کیا کہ یہ پیرا ملٹری گروپس کم عمر لڑکوں کو جنگی تربیت دے کر انہیں شام سمیت دوسرے ممالک میں لڑائی کے لیے بھیجتے ہیں اور پورے معاملے میں آئل کمپنیاں اور دیگر ادارے ان کی مالی معاونت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اس سے پہلے بھی ایران پر کئی بار اقتصادی پابندیاں عائد کرچکا ہے اور امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم کیے جانے کے بعد دونوں ممالک میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔

Tags
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close