National

The first special flight carrying Pakistanis stranded in the United States left for Islamabad

Islam Abad (94 news) امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز پاکستان کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔قومی ائیر لائن کی خصوصی پرواز پی کے 8722 کے ذریعے 200 پاکستانیوں کو واشنگٹن سے اسلام آباد لایا جا رہا ہے۔

مسافروں کی روانگی کے وقت پاکستان کے سفیر اسد مجید افتتاحی پرواز کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ائیرپورٹ پر موجود تھے۔ انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اسد مجید کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی محفوظ وطن واپسی اولین ترجیح ہے، پاکستانی سفارتخانہ وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانیوں کی ہر ممکن مددکر رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ مزید چارٹرڈ فلائٹس کا بندوبست بھی کیا گیا ہے تاکہ تمام پاکستانی بحفاظت وطن واپس پہنچ سکیں جب کہ سفارت خانے اور قونصل خانوں میں قائم ہیلپ لائنیں فلائٹ آپریشن مکمل ہونے تک کام کرتی رہیں گی۔

More

Related news

Leave a Reply

Close