تقریبات/سیمینارز

جانفشانی سے ڈیوٹی سر انجام دینے والے افسران محکمہ کی شان ہیں،مرزا انجم کمال

بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین میں تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم

فیصل آباد (94 نیوز) ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال نے ریجنل آفس فیصل آباد میں بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس ملازمین میں انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر ڈسڑکٹ ڈی ایس پی ملک محمد امین کے علاوہ فیصل آباد کی دیگر افسران وملازمان نے بھی شرکت کی۔ ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس مرزا انجم کمال نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں تعریفی اسناد و انعامات تقسیم کئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی مرزا انجم کمال نے کہا جرائم پیشہ افراد کا جوان مردی سے مقابلہ کرنے والے افسران محکمہ پولیس کی شان ہیں۔ انہوں نے کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نا اہل اور ڈیوٹی چور ملازمان اپنا قبلہ درست کر لیں ان کی ڈیپارٹمنٹ میں کوئی جگہ نہیں اور آئندہ بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈیوٹی فل افسران کو سراہتے رہیں گے اور انعامات دیتے رہیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button