قومی

الیکشن کمیشن کا سردارایازصادق کی تحریری معافی پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(تعلیم ٹی وی آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطہ اخلاق کیس میں سابق سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی تحریری معافی پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کے خلاف ضابطہ اخلاق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں ہوئی۔اس موقع پر سردارایازصادق کے وکیل کامران مرتضیٰ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ تمام لوگوں کے سامنے معافی مانگتاہوں۔جس پر چیف الیکشن کمشنرسرداررضا کا کہنا تھا کہ ایازصادق نے کہاالیکشن کمیشن کواوقات سے زیادہ اختیارات دیئے،ایازصادق نے آج اپنی اوقات دیکھ لی؟چیف الیکشن کمشنرسرداررضا نے ایازصادق کی تحریری معافی پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button