National

Election Commission of Tehreek-e-Insaf 11 Members of the Assembly have been de-notified

Islam Abad (94 news) The Election Commission of Pakistan (PTI) 11 اراکین قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے 11 ارکان کے استعفے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھیجا تھا۔ الیکشن کمیشن نے آج پی ٹی آئی کے 11 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے ان کی نشستوں کو خالی قرار دے دیا۔

جن ارکان کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے ان میں علی محمد خان(NA-22)، فضل محمد خان(NA-24)، شوکت علی(NA-31)، فخر زمان خان(NA-45)، فرخ حبیب(NA-108)، اعجاز احمد شاہ(NA-118)، جمیل احمد خان(NA-237)،محمد اکرم چیمہ(NA-239)، عبدالشکور شاد(NA-246) کے استعفے منظور کیے ہیں۔ اس کے علاوہ خواتین ارکان ڈاکٹر شیریں مزاری اورشندانہ گلزار خان کو بھی ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button