قومی

اللہ کو انسان کے بھوکا رہنے سے کوئی سروکار نہیں، علامہ ضیاءالرحمن

فیصل آباد (94 نیوز ) اللہ کو سحری سے غروب آفتاب تک انسان کے بھوکا رہنے سے اتنا سروکار نہیں جتنا اخلاص، خشوع و خضوع، توجہ اور صدق قلب سے اس کی بارگاہ میں کھڑے ہوکر اپنے گناہوں کی معافی مانگنے سے ہے۔ یہ خطاب علامہ ضیاء الرحمن انوری نے جمعہ کے اجتماع سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ روزہ ڈھال ہے، جس طرح میدان جنگ میں ایک مجاہد کو دشمن کے خطرناک ہتھیاروں سے محفوظ رکھتی ہے اسی طرح گناہوں سے روزہ ڈھال ہے، اس بابرکت ماہ کے آغاز ہونے سے قبل ہی شیاطین جکڑ لئے جاتے ہیں، اس ماہ مبارک کی برکتیں، رحمتیں، انسان کو فرش سے عرش تک پہنچا دیتی ہیں، ایک نماز کا ثواب ستر گنا قرآن کریم کی تلاوت نماز تراویح گناہوں کے بوجھ کو کم کرکے حقیقی معبود کی جانب لے جاتی ہے، روزہ صرف بھوک پیاس نہیں بلکہ آنکھوں، زبان، ہاتھ، پاؤں سب کو برے کاموں سے روکنا نیک اعمال کرنا، غریبوں محتاجوں کی مدد کرنا، زکوٰۃ کو صحیح حقدار تک پہنچانا اپنے ہمسایوں کے حقوق کا خیال رکھنا پڑوس میں کوئی روزہ دار پریشان حال ہو تو اس کی مدد کرنا جنت کی بشارت ہے، خصوصاً توبہ و استغفار کرتے رہنا، نیک اعمال کو بڑھاتا ہے اپنے آج ہم سب ملکر معافی مانگ کر خدا کے حضور سرخرو ہوجائیں۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close