قومی

الائیڈ ہسپتال میں ڈیوٹی ڈاکٹرسرعام چاقو سے دہشت پھیلانے لگا

فیصل آباد (94 نیوز) الائیڈ ہسپتال میں ڈیوٹی ڈاکٹر چاقو لے کر ہسپتال پہنچ گیا, پولیس نے سینیئرز اورساتھی عملے کودھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کر کےمقدمہ درج کرلیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے ذہنی مریض قرار دے کر پولیس کو کارروائی کیلئے تحریری درخواست دی تھی۔

الائیڈ ہسپتال کے سرجیکل یونٹ ون میں ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹر عبدالرحمٰن دو روز قبل ساتھی عملے کو ڈرانے دھمکانے کیلئے چاقو لے کر آگیا تھا۔

چاقو دکھا کر سینیئرز کو ڈرانے اوروارڈز میں گھومنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس پر وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی نے ڈاکٹر کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کارروائی کیلئے سی پی او کو خط لکھا تھا۔  پولیس نے ہسپتال سپروائزر کی مدعیت میں تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر کے ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button