کامرس

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (94 نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی، ایک لاکھ ٹن تک چینی برآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر 15 روز بعد پاکستان سے چینی برآمد کی جائے گی۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اسٹاک کا جائزہ لینے کے بعد چینی کی مزید برآمد کی منظوری بھی دی جاسکتی ہے۔

وزیر خزانہ نے وزارت فوڈ سیکیورٹی کی چینی برآمد سے متعلق سمری پر فیصلہ کیا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ شوگر انڈسٹری کو مزید اسٹاک معائنے کے معاملے پر اعتراض ہے، پنجاب کی جانب سے پہلے ہی انسپیکشن رپورٹ جمع کرائی جاچکی ہے۔

ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں مزید چینی ایکسپورٹ کی اجازت دینے سے متعلق غور ہوگا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت ہاؤسنگ اور ماحولیات کی ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دے دی۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close